(ویب ڈیسک)امریکی اداکارہ و گلوکارہ جیسیکا سمپسن اورایرک جونسن کے درمیان طلاق ہو گئی۔
ہالی ووڈ میں جوڑیاں بنتی اورٹوٹتی رہتی ہیں،حال ہی میں 44 سالہ جیسیکا سمپسن نے شوہرسے علیحدہ رہنے کی تصدیق کر دی ہے،تاہم انہوں نے شادی ختم ہونے کے حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایاکہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی ہے ۔
اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویومیں کہاہے کہ ایرک اور میں اپنی شادی میں آئی ایک تکلیف دہ صورتِحال میں الگ الگ رہ رہے ہیں، ہمارے بچے ہمارے لیے سب سے اہم ہیں اور ہم اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ ان کے لیے کیا بہتر ہے۔
جیسیکا سمپسن نے اس حوالے سے پرائیویسی کا خیال رکھنے پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو نومبر میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا تھا،اس لیے امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ ان کے درمیان گذشتہ نومبرسے پہلے ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:یاسرحسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے کوکیا بددعادی؟
واضح رہے کہ جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن نے 2014ء میں شادی کی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں۔