29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںگوتم گمبھیر روہت شرما نائب کپتان کو لیکر الجھ پڑے 

گوتم گمبھیر روہت شرما نائب کپتان کو لیکر الجھ پڑے 



(ویب ڈیسک )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے 2 فیصلوں کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ کپتان روہت شرما نے نائب کپتان کیلئے ہاردک کا نام نظر انداز کردیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کے باعث ٹیم انڈیا کا ڈریسنگ روم سرکس کا منظر پیش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:گواسکر نے چیمپئینز ٹرافی کی فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشت روز چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے قبل ہیڈکوچ گوتم گمبھیر، کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنانے کا کہا لیکن کپتان روہت شرما اور اجیت اگرکر نے شبمن گل کو انکا نائب بنانے پر اتفاق کیا۔

 گمبھیر کا دوسرا فیصلہ جیسے نظر انداز کیا گیا وہ سنجو سیمسن کو شامل کرنا تھا لیکن کپتان اور سلیکٹر نے یہاں بھی ہیڈکوچ بات کو نظر انداز کیا اور رشبھ پنت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات