34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ پر اے آئی سے تصاویر بنانے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ پر اے آئی سے تصاویر بنانے کا آسان طریقہ



(ویب ڈیسک) آج کل مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنانا ہر کسی کا شوق بن چکا ہے، لیکن اگر آپ یہ تصاویر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ہی بنا لیں تو کیسا رہے گا؟

اے آئی کی مدد سے تصاویر بنانے کیلئے صارفین کو واٹس ایپ چھوڑ کر دیگر ویب سائٹس کا رُخ کرنا پڑتا ہے، لیکن یہاں ایک ایسا طریقہ کار پیش کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین میسجنگ پلیٹ فارم پر رہتے ہوئے ہی فوٹوز بنا سکیں گے۔

واٹس ایپ پر اے آئی تصاویر کیسے بنائیں:

  • پلیٹ فارم پر “META AI”چیٹ میں جائیں
  • “Imagine” لکھ کر آگے تصویر کے بارے میں ٹیکس لکھیں اور “Send” کا بٹن دبا دیں آپ کے سامنے تصویر آ جائے گی
  • تصویر کا انتخاب کریں اور “META AI” کو واپس بھیج دیں، تیار کردہ تصویر چیٹ میں ظاہر ہو جائے گی

تصویر کو اے آئی کی مدد سے Update یا Edit کرنے کا طریقہ:

  • “META AI” چیٹ میں جائیں
  • تصویر کو Tap اور Hold کریں، پھر Reply دبا دیں
  • تصویر میں جو ترمیم درکار ہے اس سے ملتا جلتا ٹیکس لکھیں
  • اب Send کر دیں، ترمیم شدہ تصویر سامنے آ جائے گی

یاد رہے کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے وقت میٹا کی اے آئی سروس کی شرائط سے اتفاق لازمی ہے۔

واٹس ایپ AI کے ساتھ انفرادی چیٹس کو ڈیلیٹ کرنے یا پہلے شیئر کردہ معلومات کو حذف کرنے کی درخواست کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

میٹا اے آئی کے ذریعے تیار کردہ کچھ تصاویر غلط بھی ہو سکتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات