14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںوادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش

وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش


فائل فوٹو

بلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، جبکہ چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔

بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے آمدورفت معطل ہے، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سوئٹر اور جیکٹس پہن کر موسم انجوائے کررہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات