33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومتعلیم اور صحتمیٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری



(24نیوز)پنجاب میں طلبا اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کئے گئے ہیں،میٹرک طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار کئے گئے ہیں۔

طلبا 9 ویں کلاس سے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا،نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کی مطابق کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کیلئے مختلف مضامین کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نامور کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات