(شکیل سلطان)ملتان ٹیسٹ میں251رنزکےتعاقب میں 54رنزپرویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفہ تک 251 رنز کے تعاقب میں 54 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی، نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔
ساجد خان کی بہترین باؤلنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ ابتدا میں ہی مشکلات ہو شکار ہو گئی، کریگ براتھویٹ 12،میکائل لوئس 12، کیسی کارٹی 6 رنز بنا ساجد خان کا شکار بنے،کیویم ہوج کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
ملتان ٹیسٹ میں جومل واریکن کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آؤٹ ہو گئی، قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کےخلاف مجموعی 250 رنز کی برتری حاصل کی ۔
ویسٹ سپنر جومل واریکن نے 32 رنز دیکر 7 وکٹیں حاصل کیں ۔
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں سکورر سعود شکیل اپنے انفرادی سکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
سپنرز کیلئے ساز گار وکٹ پر پاکستانی بلے باز پھر مشکل کا شکار دکھائی دئیے، محمد رضوان بھی سپنرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے وہ بھی2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،کامران غلام نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، نعمان علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ساجد خان بھی شارٹ کھیلنے کے چکر میں پویلین لوٹ گئے،خرم شہزادرن آؤٹ ہوئے،سلمان علی آغا نے 14 رنز بنائے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں کالی آندھی صرف 137 بنا سکی ۔