32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںسیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خارجی...

سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر


فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی درمیان رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ توقع ہے افغان حکومت دہشتگرد کاروائیوں کیلئے اپنی سر زمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات