32 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن آگیا

بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن آگیا


بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد آصف، محمد ایوب خان اور محمد نجم الدین مینگل کی بطور ایڈیشنل ججز تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت قانون نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ایک سال کےلیے بلوچستان ہائی کورٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کے نام گزٹ آف پاکستان میں شامل کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات