31 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے وہ ان تمام...

اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے وہ ان تمام میں ناکام ہوا، ترجمان حماس خالد القدومی


خالد القدومی : فوٹو فائل

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان خالد القدومی کا کہنا ہے کہ  اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب بالاآخر 15 ماہ بعد غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ تھم گیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر پندرہ منٹ پر غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو چکا ہے، جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ آج ہی کیا جائے گا۔

اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنگ بندی پر عملدرآمد سوا اتین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اسرائیل نے آخری لمحے تک غزہ پر فضائی حملے کر کے آج مزید 19 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

7 اکتوبر 2023  سے آج 19 جنوری 2025 کے دوران 46 ہزار 899  فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 فلسطینی حکام کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 30  ہزار سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات