25 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل آج رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا،...

اسرائیل آج رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا، حماس


فوٹو: فائل

غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، اسرائیل آج رہا ہونے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل 3 یرغمالی خواتین کے بدلے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست دے گا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 46 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ ہوگئی ہیں۔ یہاں گھر، تعلیمی ادارے اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس بدترین اسرائیلی جارحیت کے دوران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران، حسن نصر اللّٰہ کو بیروت اور یحییٰ سنوار کو غزہ میں شہید کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات