31 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ، پاکستان اور امریکا کا میچ...

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ، پاکستان اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملائشیا میں آئی سی سی ویمنز انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان اور امریکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔جو ہر بارو میں پاکستان امریکا کا میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو22رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے نیپال کے خلاف پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔نائجیریا اور سماو کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ جاری تھا اس دوران پچ پر سانپ کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔ انگلش بیٹر جمائمانے بیٹ کے ہینڈل سے سانپ کو دور کردیا۔میچ کے دوران سانپ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی گردش کررہی ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات