28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومجرم و سزاگوجرانوالہ ;خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے ملکر شوہر...

گوجرانوالہ ;خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے ملکر شوہر کو قتل کردیا



(24 نیوز)گوجرانوالہ میں  خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ماں اور بیٹے نے قتل کرنے سے قبل مقتول کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ لنک سوئی گیس روڈ پر رہائش پذیر ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ کے بعد شوہر کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھیں، پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی، خرچہ نہ دینے اور پیسے دوسری بیوی کو دینے کی رنجش پر ملزمہ نے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
مقامی پولیس نے ماں بیٹے کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو  گوجرانوالہ منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات