14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکتیا اپنے بچے کی جان بچانے کیلئے کلینک پہنچ گئی، ویڈیو سامنے...

کتیا اپنے بچے کی جان بچانے کیلئے کلینک پہنچ گئی، ویڈیو سامنے آ گئی


تصویر: اسکرین گریب

ماں تو ماں ہی ہوتی ہے چاہے انسان کی ہو یا جانور کی، اکثر سنے جانے والے اس جملے کو ویڈیو کی شکل میں اب دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کتیا کو اپنے ننھے پلے کو گھسیٹتے ہوئے جانوروں کے ایک کلینک میں لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا پلّا بظاہر بہت بیمار لگ رہا ہے جبکہ کتیا کی آنکھوں میں بھی مدد کی درخواست دیکھی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ڈاکٹر نے یہ منظر دیکھا تو وہ حیران رہ گیا اور اس نے مدد کے لیے پکارتی ماں سے پلے کو لے کر فوری طور پر اس کا علاج شروع کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کلینک میں خصوصی نگہداشت کا شعبہ موجود ہے اور جب تک پلّا وہاں موجود رہا، اس کی ماں وہاں سے جانے کو تیار نہ تھی اور اس نے جگہ نہیں چھوڑی۔

ترک ذرائع کے مطابق جانوروں کی ڈاکٹر باتور الب اوغان نے بتایا کہ کتیا نے حال ہی میں بچوں کو جنم دیا تھا لیکن اس کے بچے مر گئے تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق اس پلّے کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات