12 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومخاص رپورٹبھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگیا

بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگیا



(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار امان جیسوال سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ٹیلی ویژن اداکار امان جیسوال ڈرامہ سیریز “دھرتی پتر نندنی” میں مرکزی کردار کے لیے مشہور تھے،وہ جمعہ کے روز ممبئی کے علاقے جوگیشوری (ویسٹ) میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق امان ایک آڈیشن کے لیے جا رہے تھے کہ گیشوری ہائی وے پر ان کی بائیک کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اداکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ان کی موت پر انڈسٹری میں سوگ کا ماحول چھا گیا ہے،لکھاری مشرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار امان جیسوال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا” تم ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہو گے، ایشور کبھی کبھی کتنا ظالم ہو سکتا ہے، آج تمہاری موت نے اس کا احساس کرا دیا، الوداع۔”

اداکار امان جیسوال کا تعلق اتر پردیش کے علاقے بلیا سے تھا،انہوں نے فنی  کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا کتنا بڑا ٹکڑا نکالا گیا؟ تصویر وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ واقعہ ہل پارک روڈ پر سہ پہر 3:15 بجے پیش آیا،پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات