31 C
Lahore
Wednesday, June 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان


ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ایجنسی کا نام ’ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ ہے جو امریکا کو واجب الادا بیرونی ممالک سے رقم اکٹھا کرے گی۔

اس حوالے سے نو منتخب صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ بہت عرصے سے ہم نے انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ کمزور تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکی معیشت نے خود پر ٹیکس لگاتے ہوئے دنیا کو ترقی اور خوش حالی دی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، میں آج اعلان کر رہا ہوں کہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے آنے والی تمام محصولات کو اکٹھا کرنے کے لیے ایکسٹرنل ریونیو سروس بناؤں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایکسٹرنل ریونیو سروس کا قیام 20 جنوری 2025ء کو ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ان لوگوں سے پیسے لینا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے ہم سے پیسہ کماتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات