31 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںطالبات سے واش روم صاف کرانا پرنسپل کو مہنگا پڑگیا

طالبات سے واش روم صاف کرانا پرنسپل کو مہنگا پڑگیا


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طالبات سے واش روم صاف کرانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں میں موجود اس اسکول میں 1 تا 8 ویں جماعت کے طلبہ پڑھتے ہیں، تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملے کی مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیفارم میں ملبوس طالبات کی صفائی کرنے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد والدین نے محکمۂ اسکول سے رابطہ کر کے شکایت درج کرائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ کے والدین نے پرنسپل پر الزام عائد کیا ہے کہ پرنسپل طلبہ کو بیت الخلاء کی صفائی، اسکول میں جھاڑو دینے، پانی لانے اور دیگر کاموں کو کرنے کا کہتی ہیں۔

اس واقعے پر گاؤں کے رہائشیوں نے احتجاج کر کے اسکول پرنسپل کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کے چیف ایجوکیشن افسر نے پرنسپل کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات