31 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسابق کپتان سرفراز احمد اور شعیب کو کسی نے پک نہیں کیا

سابق کپتان سرفراز احمد اور شعیب کو کسی نے پک نہیں کیا


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں ابتدائی9سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سرفراز احمد اس سال کوچنگ کے رول میں دکھائی دیں گے۔ شعیب ملک بھی پی ایس ایل میں پک نہ ہوسکے۔ سابق کپتان نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا تھا انہیں کسی ٹیم نے شامل کرنے سے گریز کیا۔ سرفراز اور شعیب ملک پی سی بی کے مینٹور ہیں۔ سرفراز احمد ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ انگلینڈ میں ہیں ۔ پیر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مالک ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد ایک نئے رول میں دکھائی دیں گے، ان کارول کوچنگ کا ہوگا ، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں۔ میں اور معین خان بیک سیٹ پرہوں گے۔ لیکن ندیم عمر نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کس طرح کی کوچنگ کریں گے۔ ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان نے کہا کہ محمد حسنین کا کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا، باہمی رضامندی سے ریلیز کیا تھا۔ اس مرتبہ بہترکمبی نیشن کے ساتھ جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسکواڈ متوازن ہے،فہیم اشرف اچھا فنشر ہے اسے پک کرنے کا سوچ کر آئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات