28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی اداکار کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا


فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔

ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ میری بیوی ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

ساحل خان نے مزید لکھا کہ اس خوبصورت سفر کے لیے الحمد للّٰہ! اللّٰہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعاؤں کو قبول کرے۔

اداکار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا سا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

کچھ صارفین ساحل خان کو ان کی اہلیہ کے اسلام قبول کرنے پر مبارکبادیں دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اداکار کو پہلے خود اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات