32 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسٹیو جاب کی اہلیہ بھارت میں کمبھ میلے میں بیمار

اسٹیو جاب کی اہلیہ بھارت میں کمبھ میلے میں بیمار


ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پائول— فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل بھارت کے مشہور کمبھ میلے میں شرکت کے دوران بیمار ہو گئیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق لورین الرجی کا شکار ہونے کے باوجود بھی گنگا دریا میں ڈُبکی لگائیں گی۔

ہندو روحانی پیشوا سوامی کیلاش آنند نے میڈیا کو بتایا کہ لورین بیمار ہونے کے باوجود گنگا دریا میں ڈُبکی لگائیں گی، وہ الرجی کا شکار ہیں، وہ اس سے پہلے کبھی اتنے رش والی جگہ پر نہیں گئیں، وہ ہمارے ساتھ پوجا میں شامل رہنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل 20 جنوری کو نئے امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل 15 جنوری تک نیر نجی اکھاڑہ کیمپ، کمبھ ٹینٹ سٹی میں میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ دھوتے ہیں۔

یاد رہے بھارتی حکومت کو اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد کی شرکت کی امید ہے، یہ دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، جو اگلے مہینے 26 فروری تک جاری رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات