20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںصدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دیدیا

صدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دیدیا


فائل فوٹو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدرالدین شاہ راشدی نے سندھ حکومت کو چیلنج دے دیا۔

عمر کوٹ میں بیداری مارچ کے شرکاء سے خطاب میں صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو صوبائی اسمبلی سے نئے کینالز نکالنے کے خلاف قرارداد پاس کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے دریا سندھ سے کینال نکالنے کو مسترد کردیا ہے۔

صدرالدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ کا جو سیلاب آیا تھا وہ ڈوبتے ہوئے دیکھ لیا، اب یہ سب منشی بنے بیٹھے ہیں، یہ فارم 47 پر آئے ہیں، عوام کے ووٹ پر نہیں آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سارے کرپٹ اور 10 نمبری لیڈروں کو انہوں نے فائل پر خرید لیا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات