10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کیلئے دعائے صحت کی اپیل

پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کیلئے دعائے صحت کی اپیل


پروفیسر اعجاز فاروقی کی جانب سے پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

پروفیسر اعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے نے گزشتہ روز پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری سابق صدر کے سی سی اے کی رہائش گاہ پر اُن کی عیادت کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کراچی کرکٹ سے وابسطہ کے سی سی اے کے سابق و موجودہ عہدیداران، کلبز کے صدور، کرکٹ آرگنائزرز اور موجودہ و سابقہ کھلاڑیوں سے کراچی کرکٹ کے لیے گراں قدر طویل خدمات سرانجام دینے والے پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری ان دنوں شدید علیل ہیں اور اُن کو آپ کی دعاوں کی سخت ضرورت ہے لہٰذا تمام عمائدین کرکٹ سے اپیل ہے کہ اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات