28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمزاحیہ بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا کی اسپتال میں حالت تشویشناک

مزاحیہ بھارتی اداکار ٹیکو تلسانیا کی اسپتال میں حالت تشویشناک


ٹیکو تلسانیا— فائل فوٹو

بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکو تلسانیا نے ایک فلم کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی اور رات 8 بجے کے قریب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی تھی۔

واضح رہے کہ ٹیکو تلسانیا بالی ووڈ فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’انداز اپنا اپنا‘، ’جڑواں‘، ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور دیگر کئی فلموں میں مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات