31 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں

شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں


پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی—فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکٹرز پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہو گی۔

اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہوں گے جبکہ نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے، ایک سے دو نوجوان بیٹرز بھی اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ 

انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات