29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاپنگ مال میں بندر خاتون کے پیچھے پڑ گیا

شاپنگ مال میں بندر خاتون کے پیچھے پڑ گیا


بھارت کے شہر جھانسی کے شاپنگ مال میں بندر ایک خاتون کے پیچھے پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران شاپنگ مال میں بندر نے خوف افرا تفری پھیلائے اور وہ شرارتیں بھی کرتا رہا۔

شاپنگ مال میں موجود بندر نے ایک خاتون کا جوتا بھی چھین لیا، موقع پر موجود لوگوں نے کمبل پھینک کر اسے پکڑنے کی کوشش بھی کی تاہم بندر اپنی ہوشیاری کی وجہ سے بچتا رہا۔

اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بندر کو کیلا دے کر جال میں پھنسانے کی بھی کوشش کی تاہم یہ بھی کام نہ آئی اور بندر شاپنگ مال میں اِدھر اُدھر بھاگتا رہا۔

شاپنگ مال میں موجود بندر کئی مرتبہ خاتون کے سر پر بھی بیٹھا اور ایک موقع پر اس نے خاتون کا جوتا بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ وقت بعد بندر کو پکڑ لیا گیا، اس پورے تماشے کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات