33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ

لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ


امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا۔

منگل سے لگی آگ بجھانے کیلئے پانی اور اہلکار کم پڑگئے، آگ سے 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہیں۔

آگ سے متاثرہ علاقے سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ املاک راکھ کا ڈھیر بن گئیں، مشہور ہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔

نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، خشک اور تیز ہواؤں سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات