25 C
Lahore
Tuesday, May 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفی الحال چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، صائم ایوب

فی الحال چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، صائم ایوب


پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ فی الحال میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے یا نہ کھیلنے سے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں۔

لندن میں زیر علاج نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، وہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

دو روز قبل صائم ایوب کا پہلا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا، ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے اُن کا معائنہ کیا۔

نوجوان کرکٹر جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئےتھے، ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اُنہیں ٹخنے میں فریکچر ہے۔

پی سی بی نے صائم ایوب کو بہترین علاج کےلیے لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا، برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کی بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا۔

دوسری طرف قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی رپورٹس کے مطابق وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہوجائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات