28 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومقومی خبریںاردو یونیورسٹی سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری

اردو یونیورسٹی سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری


 

وفاقی اردو یونیورسٹی سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 60 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے یا ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

جب کہ قائم مقام رجسٹرار ثمرہ ضمیر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مشیر امور طلبہ اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ خلیل کو رجسٹرار کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔

موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ضابطہ خان شنواری کے 10 ماہ کے دور میں یہ تیسری رجسٹرار ہیں۔

جمعہ کو سینئر افسران پی آر او اور فوٹوگرافر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی، دونوں افراد کا تقرر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کے دور میں ہوا تھا اور ہر سال ان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جاتی تھی۔

یاد رہے کہ موجود وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطۂ خان شنواری کا تقرر سابق صدر عارف علوی نے 27 فروری 2024 کو کیا تھا وہ تیسرے نمبر پر تھے، پہلے نمبر پر زرعی یونیورسٹی پشاور کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر جہاں بخت تھے۔

جبکہ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر محمد علی شاہ تھے جو اب ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر مقرر ہوچکے ہیں۔ پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر بخت جہاں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس تقرری کو چلینج بھی کر رکھا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات