30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومتجارتی خبریں6 ماہ کی ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری

6 ماہ کی ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری


—فائل فوٹو

وزارت منصوبہ بندی نے 6 ماہ کی ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے ہے، پہلے 6 مہینوں میں 148 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوئے۔

6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی، وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔

صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے جبکہ وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 69 کروڑ روپے  اور ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں پر 9 ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات