10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرینی شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملہ، 13 افراد ہلاک

یوکرینی شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملہ، 13 افراد ہلاک


یوکرین کے شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک، 18 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے 2 گائیڈڈ بموں سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی فضائی حملے سے اپارٹمنٹ اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب سوئس صدر نے یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئزر لینڈ کی صدر کیرن کیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سوئزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر کے آخر میں سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ انگنازیو کاسز نے کہا تھا کہ ان کا ملک خود کو یوکرینی بحران کے حل کے ایک حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات