10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی کراچی...

چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد کی کراچی آمد


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی 2025کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ جلدآئی سی سی کی باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں جنوری کے تیسرے ہفتے میں آئی سی سی کا باقاعدہ سیکریٹریٹ پاکستان میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ پہلے مرحلے میں ایک وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا، 6 رکنی آئی سی سی ریکی ٹیم کا یہ معمول کا دورہ ہے، دورے کا مقصد چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ، براڈکاسٹنگ، ہوٹلز اور وینیوز کی ریکی کرنا ہے، آئی سی سی وفد میں لاجسٹک ، مارکیٹنگ، براڈکاسٹنگ، ایونٹس مینجمنٹ اور دیگر شعبوں کے اراکین شامل ہیں۔ آئی سی سی ریکی ٹیم کراچی کے ساتھ دوسرے وینیو راولپنڈی کا دورہ کرے گی ،راولپنڈی کے بعد آئی سی سی ریکی ٹیم لاہور پہنچے گی ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات