31 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے...

ٹرمپ کی دھمکیاں، کینیڈا کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری


فائل فوٹو۔

کینیڈا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں امریکی جوس، پھولوں اور سرامکس ٹوائلٹ سمیت متعدد امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دے گا۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق اگر امریکا نے کینیڈا پر کسی قسم کا ٹیکس عائد کیا تو کینیڈا اسٹیل، سرامکس (ٹوائلٹ اورسنک) اور پلاسٹک کی امریکی مصنوعات سمیت پھولوں اور فلوریڈا کے اورنج جوس پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

اس سلسلہ میں سیکڑوں امریکی مصنوعات کی فہرست مختصر (شارٹ لسٹ) کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کینیڈا نے مشترکہ سرحد پر غیر قانونی تارکینِ وطن اور منشیات کو روکنے کےلیے کوئی کارروائی نہیں کی تو امریکا میں درآمد کی جانے والی تمام کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کے حوالے سے بھی بیان بازی کر رہے ہیں جس پر کینیڈا سخت ردِعمل دے رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات