12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعاطف اسلم اور ہنی سنگھ کی ملاقات کی تصویر وائرل

عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کی ملاقات کی تصویر وائرل


گلوکار عاطف اسلم — فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں دونوں گلوکار خوش گوار انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ہنی سنگھ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم دونوں مارچ میں پیدا ہونے والے بھائی ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دونوں گلوکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے شائقینِ موسیقی عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کو میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب بھی نظر آ رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات