12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںطالبان وفد کی اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات

طالبان وفد کی اماراتی وزیر خارجہ سے ملاقات


تصویر، انٹرنیشنل میڈیا

طالبان وفد نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید سے ملاقات کی، امارات نے افغانستان میں ترقی کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

طالبان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت بڑھانے اور افغان تاجروں کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تکنیکی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں افغان طالبان کی بھارتی حکام سے بھی دبئی میں ملاقات ہوئی، بھارتی حکام کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مشری اور افغان قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات میں بھارت نے افغان طالبان کو دوستی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات