کراچی (اسٹاف رپورٹر) لندن میں پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل ہوگیا۔ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے لندن میں صائم ایوب کا معائنہ کیا۔ ان کالندن میں جمعرات کی صبح ایک اور معائنہ ہونا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے عبوری اسکواڈ میں صائم کی شمولیت کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کے مشورے کی بنیاد پر ہوگا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ٹخنے میں فریکچر ہے۔برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کے بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا۔