33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک


6 جنوری کو ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔

مارے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سارجنٹ میٹیو یاکوف پرل اور سارجنٹ کیناؤ کاسا شامل ہیں۔

اس سے قبل 6 جنوری کو بھی شمالی غزہ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 400 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 45 ہزار 936 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 274 زخمی ہو چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات