10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںایس این جی پی ایل کے 5 وکٹ پر 367 رنز

ایس این جی پی ایل کے 5 وکٹ پر 367 رنز


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ اس سلسلے میں ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل نے سرکاری ٹی وی کیخلاف 5 وکٹوں پر 367 رنز بنائے تھے۔ قاسم اکرم نے 138 ، مبصر خان نے 100 رنز اسکور کیے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 177 رنز کا اضافہ کیا۔ شاہ زیب خان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل کیخلاف واپڈا 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عمار 75 اور ایاز تصور نے50 رنز بنائے۔ ارشداللہ اور شاہد عزیز نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل ختم ہونے پر کے آر ایل نے بغیر کسی نقصان 3 رنز بنائے تھے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایشال ایسوسی ایٹ 341 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دانش عزیز121 ، اذان اویس نے 69 رنز بنائے۔ محمد عزب نے5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہائر ایجوکیشن نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنائے تھے۔ ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات