39 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے معین الدین چشتی کے مزار پر...

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے معین الدین چشتی کے مزار پر چادر چڑھائی گئی


فوٹو: بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 813 ویں عرس کے موقع پر مزار پر چادر چڑھائی گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکرٹری طارق مسروف نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

اس موقع پر درگاہ کے گدی نشین سید بلال چشتی نے دعا کرائی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

89 رکنی پاکستانی زائرین کا وفد بھی پیر کی رات دیر گئے واہگہ بارڈر سے سخت سیکیورٹی میں ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے اجمیر شریف پہنچا۔

پاکستانی زائرین نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے درگاہ پر چادر چڑھائی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی زائرین کے وفد میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکار بھی شامل تھے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات