39 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے: رضا ربانی

وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے: رضا ربانی


رضا ربانی— فائل فوٹو

سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں وفاقی حکومت میں توسیع کی جائے گی، وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ’رائٹ سائزنگ‘ سے نچلے ملازمین بے روزگار ہوں گے، رائٹ سائزنگ قابلِ مذمت ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ’رائٹ سائزنگ‘ کا ایک مقصد نچلے درجے کی ملازمتوں میں نمایاں کمی لانا ہے، رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں گریڈ 1 سے 6 کے ملازمین ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صفائی، پلمبنگ اور باغبانی جیسی خدمات آؤٹ سورس کی جائیں گی، اس کا مطلب ہے کہ نچلے درجے کے ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا۔

رضا ربانی نے کہا کہ قابلِ تشویش ہے کہ چند ہفتے قبل وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور اوپر والوں کی تنخواہیں بڑھائیں، اب کم درجے کے ملازمین کو برطرف کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ڈویژنز اور وزارتیں ختم یا کم کی جائیں گی، 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت متعلقہ وزارتیں اور ادارے صوبوں کے سپرد کیے جائیں، ان اداروں کی وفاقی حکومت میں موجودگی ختم کی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات