34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار...

ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا


فائل فوٹو

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات