30 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی کرکٹر صائم ایوب علاج کے لیے لندن پہنچ گئے

قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کے لیے لندن پہنچ گئے


فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ہمراہ ہیں،  لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہرینِ اسپورٹس آرتھو ڈاکٹر آج صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔

واضح رہے کہ اوپننگ بیٹر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔

محسن نقوی اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات