13 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومتعلیم اور صحتجھلسنے والے بچوں کے علاج کیلئے جدید برن سینٹر بنانے کا فیصلہ

جھلسنے والے بچوں کے علاج کیلئے جدید برن سینٹر بنانے کا فیصلہ


رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

سینٸر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِصدارت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیٸر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور چلڈرن اسپتال میں جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کے علاج کے لیے جدید برن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران  بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیٸر کی 69 اسکیموں میں سے 45 پر کام جاری ہے جبکہ 15 نٸی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔

بریفنگ کے مطابق 31140 ملین بجٹ میں سے 12770 ملین روپے منصوبوں پر استعمال ہو چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ سست رفتاری کا شکار اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ان سیکموں کی وجہ سے عوام کی زندگیوں میں سہولت اور آسانی آئے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیچنگ اسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، ان پر جلد کام شروع کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات