37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبندر کی انسانوں جیسی ایک اور صلاحیت، دیکھ کر لوگ حیران

بندر کی انسانوں جیسی ایک اور صلاحیت، دیکھ کر لوگ حیران


بندر اکثر ہی اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کی وجہ سے انسانوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست اُتر پردیش کے علاقے وارانسی سے ایک بندر کی پتنگ اُڑاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بندر ایک گھر کی چھت پر پتنگ کو بالکل انسانوں کی طرح پوری مہارت سے کنٹرول کر کے اُڑاتے ہوئے نظر آ رہا ہے اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بندر کے آس پاس موجود لوگوں کے شور کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو بندر کو پتنگ اُڑاتے دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل ویڈیو میں بندر کو اتنی زبردست مہارت کے ساتھ پتنگ اُڑاتے دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ انڈیا بگنرز کے لیے نہیں ہے یہاں کے تو بندر بھی پتنگ اُڑا رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بے چارہ بندر آس پاس کے لوگوں کی چیخ و پکار کی وجہ سے پریشان ہوگیا ورنہ وہ ایک دو پتنگیں تو ضرور کاٹ دیتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات