33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل

بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل


تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

برطانوی دارالحکومت لندن میں بس میں کمسن لڑکے کے بہیمانہ قتل سے لاقانونیت کی نئی مثال قائم ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ ایسٹ لندن کے علاقے وولچ میں بس میں سوار 14 سالہ لڑکے کو مسافروں کے سامنے چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈبل ڈیکر بس میں دن دیہاڑے واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب طبی عملے کی کوششوں کے باوجود لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ لندن میں 2023ء  اور 2024ء کےدوران چاقو سے حملوں کے 15 ہزار سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد میئر صادق خان نے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات