23 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ...

چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی


—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آ گئی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے جبکہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔

11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں رد و بدل کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔

ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات