33 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہاکی کیلئے ہر ممکن تعاون...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہاکی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی


فوٹو بشکریہ رپورٹر

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کھیل ہاکی کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ہاکی کے سابق قومی کھلاڑیوں شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے لاہور میں ملاقات کی۔

شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ اسٹرکچر تیزی سے آپ نے درست کیا ہے، اسی رفتار سے ہاکی کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے پائیدار بنیادوں پر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ  ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پاکستانی ہاکی ٹیم کا ماضی درخشاں تاریخ سے عبارت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

ملاقات میں شہباز سینئر اور خواجہ جنید نے محسن نقوی کو جرمن اور نیدرلینڈ کے ہاکی کلبز کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ مارچ میں جرمن نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات