31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا کل سے کراچی میں آغاز

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا کل سے کراچی میں آغاز


پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا جس کی مجموعی انعامی رقم 80 لاکھ روپے ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی ٹیم اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز ایچ پی سی اوول گراؤنڈ کراچی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے خلاف میچ سے کرے گی۔

9 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 37 فرسٹ کلاس میچز شامل ہیں۔ فائنل 8 سے 12 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ سنگل لیگ راؤنڈ کے میچز 28 فروری کو ختم ہوں گے جن میں تمام ٹیمیں آٹھ، آٹھ میچز کھیلیں گی۔

ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کےلیے کوالیفائی کریں گی جبکہ سب سے نیچے کی دو ٹیمیں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں پہنچ جائیں گی۔

ابتدائی راؤنڈ کے میچوں میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا مقابلہ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ بینک سے ہوگا۔

خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کا مقابلہ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سے ہوگا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مقابلہ ایشال ایسوسی ایٹس سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

غنی گلاس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنا افتتاحی میچ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف کھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات