28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان سپر لیگ، فینز چوائس ایوارڈز کیلئے ووٹنگ شروع

پاکستان سپر لیگ، فینز چوائس ایوارڈز کیلئے ووٹنگ شروع


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں فینز چوائس ایوارڈز کا عمل اتوار کی شام 6 بجے سے پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شروع ہوگیا ۔ چھ کیٹیگریز کے لیے ووٹنگ جمعہ 10 جنوری تک ہو گی ۔ پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کے لیے نامزد کرکٹرز میں نو سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین بیٹرز بابر اعظم (3504)، فخر زمان (2525) اور محمد رضوان (2403) شامل ہیں۔ دیگر کیٹگریز میں بہترین بولر،بہترین آل راؤنڈر ،بہترین بیٹنگ انفرادی کارکردگی، بہترین بولنگ انفرادی کارکردگی اور پی ایس ایل آئیکون ایوارڈ شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کا اعلان 11 جنوری کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔ 5 سے 10 جنوری کے درمیان پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ووٹ ڈالنے والے چھ خوش نصیب شائقین بھی لکی ڈرا کے ذریعے 2025 ایڈیشن کے ٹکٹ جیتنے کے اہل ہو جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات