32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کو نہ چھوڑنے پر پھر خطرناک نتائج...

ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کو نہ چھوڑنے پر پھر خطرناک نتائج کی دھمکی


فائل فوٹو۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کو نہ چھوڑنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی ایک بار پھر دُہرا دی۔

امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

نومنتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ردعمل دشمن کو صرف “نہیں کرو” کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا۔ جیسا صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے ایسا ہی کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں لیکن امن کے ساتھ بھی ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات