33 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا و برطانیہ میں برفانی طوفان، نظامِ زندگی درہم برہم

امریکا و برطانیہ میں برفانی طوفان، نظامِ زندگی درہم برہم


تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکا کی وسطی ریاستوں اور برطانیہ میں برفانی طوفان اور سخت سردی نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی وسطی ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ برفانی طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور 11 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو ویلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ واشنگٹن میں 9 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے مختلف علاقوں میں بھی سخت سردی ہے اور درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات