29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںکرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ صبح ٹل سے روانہ...

کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ صبح ٹل سے روانہ ہوگا


فائل فوٹو

ضلع کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج صبح ہنگو کے علاقے ٹل سے روانہ ہوگا۔

پولیس کے مطابق 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق دوائیوں، سبزیوں، آٹے اور دیگر اشیاء سے بھرے ٹرک تین روز سے ٹل میں کھڑے ہیں۔

امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہوسکا تھا۔

فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر اور ان کی سیکیورٹی پر مامور 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ڈی سی کرم پر حملے کی ایف آئی آر میں نامزد 2 شر پسندوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات